اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کئی ممالک کی حکومتوں اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے عوامی مظاہروں کو کچلنے کے حوالے سے لیبیائی آمر کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور نہتے انسانوں کے قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے:
اقوام متحدہ: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے قذافی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عوام کا قتل عام بند کردے۔ یورپی یونین:برسلز میں میں 27 یورپی ممالک پر مشتمل یورپی یونین نے لیبیائی مظاہرین کی سرکوبی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں تشدد آمیز اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ فنلینڈ:فنلینڈ کے وزیر خارجہ "الگزینڈر اسٹاپ" نے لیبیا کے عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ قذافی اور ان کے خاندان کو شدید سزا دلوانے کی تجویز دی ہے۔ ترکی اور روس:روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ نی مذمت نہیں کی لیکن لیبیا کی حکومت اور مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن راہ حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں!! کنیڈا:کنیڈا نے لیبیا کے معترضین کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے اور دنیا میں جمہوریت قائم کرنے کے بلندبانگ دعوے کرنے والے ریاست ہائےمتحدہ امریکہ کا موقف بھی دیکھئے:ہم ابھی تک لیبیا کی حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف ہونے والے اقدامات پر کوئی رد عمل دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن ہم جائزہ لے رہے ہیں تا کہ لیبیا کی صورت حال کے مقابل کوئی مناسب موقف اپنائیں!.
جرمنی اور برطانیہ نے بھی قذافی کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔....لیبیا کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آج دارالحکومت پر عوام کے قبضے کے بعد، سرکاری طیاروں نے اس شہر پر شدید بمباری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور صرف آج کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں طرابلس کے 250 سے زاید باشندے شہید ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 650 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیل آرہی ہے